
__
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ ساتھ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفینس فورسز بھی مقرر ہو گئے ہیں۔ ان دونوں عہدوں کی مدت پانچ سال ہو گی۔

جمعہ، 5 دسمبر، 2025 کو 4:07:43 AM
’اُس (مبینہ مجرم) کی آنکھیں بند تھیں۔ لیکن جب اُسے مقتول کے خاندان کے پاس آخری بار لایا گیا تو تو اُس کی آنکھوں سے پٹی اُتار دی گئی۔ (مبینہ مجرم) گھٹنوں کے بل مقتول کے اہلخانہ کے سامنے بیٹھ گیا اور معافی کی درخواست کی، لیکن خاندان والوں نے معاف کرنے سے انکار کر دیا۔‘

جمعہ، 5 دسمبر، 2025 کو 3:03:15 AM
پاکستان میں صوبہ پنجاب کے سرحدی ضلع ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ نے چوری کے الزام میں ایک شخص کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے گرم لوہا ہاتھ میں پکڑنے کی سزا دینے والے غیرقانونی جرگے کے تمام اراکین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جمعہ، 5 دسمبر، 2025 کو 2:38:14 AM
انڈیا اور روس دہائیوں سے قریبی اتحادی ہیں۔ مودی اور پوتن کے درمیان بھی گہرا تعلق ہے۔ ایسے میں ہم نے اس بات کا تجزیہ کیا ہے کہ اس وقت دونوں کو ایک دوسری کی کیوں ضرورت ہے اور اس ملاقات کے دوران کن نکات پر نظر رکھنی چاہیے۔

ہفتہ، 4 دسمبر، 2021 کو 1:29:41 PM
یہ آٹھ نومبر سنہ 1971 کا واقعہ ہے۔ اس دن پاکستانی آبدوز پی این ایس غازی کے کیپٹن ظفر محمد خان نے ڈرِگ روڈ پر واقع گولف کلب میں ابھی گولف کھیلنا شروع ہی کی تھی کہ ان کے پاس پیغام آیا کہ وہ فوری طور پر لیاقت بیرک میں نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچیں۔

جمعرات، 4 دسمبر، 2025 کو 2:10:05 PM
بی بی سی اردو کے پاس عادل راجہ اور سابق پاکستانی وزیر مرزا شہزاد اکبر کے خلاف الزامات کی تفصیلات موجود نہیں لیکن وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کو ’وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کیے۔‘

جمعرات، 4 دسمبر، 2025 کو 1:21:48 PM
سارہ کے والدین نے ان سے جس خوشگوار ازدواجی زندگی کا وعدہ کیا تھا اس کے برعکس ان کے شوہر نے انھیں مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور سسرال والوں نے نوکرانی کی طرح کام کرنے پر مجبور کیا۔

جمعرات، 4 دسمبر، 2025 کو 9:37:04 AM
’ایلا واڈیا‘۔۔۔ یہ نام اور اس سے متعلق پوسٹس شاید آپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر پچھلے ایک دو روز میں بہت دیکھی ہوں گی اور اس کی وجہ اس نوجوان خاتون کی گلیمرس لباس میں پیرس کی ایک فیشن تقریب میں شرکت سے زیادہ ان کی بانیِ پاکستان سے نسبت رہی۔

جمعرات، 4 دسمبر، 2025 کو 12:03:30 PM
سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق اگر کسی شہری کو اپنے اردگرد کوئی بھی جرم ہوتا نظر آتا ہے تو وہ اپنے موبائل فون کو سیف سٹی کے سمارٹ مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کر سکیں گے جس کے بعد سیف سٹی اتھارٹی کیمرے کی لائیو فوٹیج کو مانیٹر اور ریکارڈ کر سکے گی تاہم ماہرین کو اس پر کچھ خدشات ہیں۔

جمعرات، 4 دسمبر، 2025 کو 4:26:46 PM
پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ تاحال اس لاکٹ کو برآمد نہیں کر سکے ہیں۔ یہ انڈہ نما فبرگے لاکٹ تھا جس کی قیمت 19 ہزار 300 ڈالر (تقریباً 54 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

جمعرات، 4 دسمبر، 2025 کو 11:04:52 AM
امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے میں گرفتار ہونے والے شخص کی شہریت نہیں بتائی گئی تھی تاہم متعدد انڈین اور امریکی میڈیا آؤٹ لیٹس نے لقمان خان کو پاکستانی نژاد امریکی شہری قرار دیا تھا۔

جمعرات، 4 دسمبر، 2025 کو 8:02:56 AM
سری لنکا میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایسے میں پاکستان نے بھی سری لنکا کے لیے امدادی سامان کی کھیپ بھیجی ہے، لیکن اس معاملے پرایک تنازع سامنے آیا ہے۔

جمعرات، 4 دسمبر، 2025 کو 10:52:20 AM
اتوار کے روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے سامنے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد کئی سو میٹر دور ایک کھلے گٹر سے ملی جس کے بعد شہری انتظامیہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

منگل، 2 دسمبر، 2025 کو 2:55:08 PM
ترک زبان میں کزلیلما کا مطلب ہے ’سرخ سیب‘ اور یہ اکثر فتح اور کامیابی کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ 2026 میں ترک فوج میں شامل کیا جائے گا۔

پیر، 1 دسمبر، 2025 کو 6:51:29 AM
کورٹ مارشل کے بعد قید کی سزا پانے والے پاکستانی فضائیہ کے سابق ایئر مارشل جواد سعید پر عائد الزامات کی تفصیلات کے حصول کے لیے اُن کی اہلیہ کی عدالتی جنگ گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ اسی دوران پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ جواد سعید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی پی اے ایف کی حساس معلومات اپنے بھائی کو فراہم کرنے پر ہوئی۔

پیر، 1 دسمبر، 2025 کو 10:27:57 AM
90 سالہ ملک راج محمد خان المعروف راجون نے جناح کے پہلے دورے میں لنڈی کوتل کی یادیں سناتے ہوئے کہا کہ ’قوم کے رہنما کا پورے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ جب وہ اپنی گاڑی سے اترے تو لوگوں نے نعرے لگائے، قائداعظم زندہ باد۔‘

اتوار، 30 نومبر، 2025 کو 4:44:24 AM
ٹی وی ڈرامے کیس نمبر 9 میں کمرہِ عدالت شاندار ضرور ہے لیکن جرح کے دوران ملزم کے وکیلِ صفائی کے تمام سوالات، انداز اور اشارے وہی ہیں جو عموماً اصل زندگی میں متاثرہ خواتین کو کمرہ عدالت میں برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

بدھ، 3 دسمبر، 2025 کو 8:12:23 AM
ذہنی صحت کے لیے کئی ادویات اور مشقیں کی جاتی ہیں ایک طریقہ کار میوزک تھراپی بھی ہے۔

ہفتہ، 29 نومبر، 2025 کو 10:12:33 AM
پاکستان کی عدالتی تاریخ سیاسی مداخلتوں، آئینی بحرانوں، اور انتظامیہ کے اختیارات پر قابو پانے کی کوششوں سے بھری پڑی ہے۔

بدھ، 26 نومبر، 2025 کو 1:22:32 PM
ہم نے ایسے تین افراد سے بات کی جنھیں جھوٹا الزام لگنے پر کئی سال جیل میں گزارنے پڑے۔

پیر، 24 نومبر، 2025 کو 3:38:24 PM
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی پولیس کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے میں تین ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔